Asansol

سی پی آئ ایم ایریا کمیٹی نمبر 3 کا فلسطینی عوام کی حمایت میں جلوس


آسنسول (شکیل انور) آج بعد نمازجمعہ آسنسول نارتھ علاقے میں سی پی آئ ایم ایریا کمیٹی نمبر 3 کی جانب سے فلسطین میں اسرائیل کی جارحانہ بمباری اور وہاں اسرائیل کی جانب سے ہورہی انسانیت سوزی کے خلاف ایک مذمتی جلوس نکالا گیا۔ مذکورہ جلوس بالبودھن اسکول گراونڈ سے نکل کر ریل پار کے ممختلف محلے سے گزرتے ہوئے آسنسول اسٹیشن کے سات نمبر پلیٹ فارم پر ایک مختصر جلسے میں تبدیل ہو کر اختتام پر پہنچا۔
جلوس میں جے دیب چکرورتی، ستو چٹرجی،پروفیسر ارن پانڈے، مونیلیکا چٹرجی،کوثر حسین، افتخار نیر, مرغوب الہی سمیت سینکروں سی پی آئ ایم کے کارکنان موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version