Asansol

آسنسول میں قائم مغربی بنگال اردو اکیڈمی کی شاخ میں محب اردو کی خصوصی منٹنگ



تمام محب اردو نے اردو اکیڈمی کے کاز میں مل جل کر کام کرنے کا عہد کیا۔



آسنسول (شکیل انور) مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی آسنسول شاخ میں آج دو نو منتخب ممبر شکیل انور اور ریاض کہکشاں کی جانب سے اہل اردو کی ایک خاص میٹنگ ہوئ۔اس میٹنگ کے منعقد کرانے کا خاص مقصد یہ تھا کہ ریاست مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی آسنسول شاخ کے ذریعہ. آسنسول اور اس کے قرب و جوار میں اردو زبان وادب کے فروغ اور اس میں قائم شاندار لائبریری کو اردو قارئین اورساتھ ساتھ اردو کے طالبعلموں کےلئے مفید اور اس لائبریری سے اہل اردو کو فیضیاب بنانے کے لئے کیا کیا کوششیں کی جانی چاہئیں ان پرہمارے معزز حاضرین سے رائے لی جائے تاکہ آئیندہ کے اقدامات انہی آراء کی روشنی میں اٹھائے جا سکیں۔
. میٹنگ کے آغاز میں اکیڈمی کے مقامی ذمہداروں نے یہ واضح کر دیا کہ حکو مت مغربی بنگال کی موجودہ سرکار اردو زبان کی ایک دوست اور ہمدرد سرکار ہے اس سرکار کی حکمرانی میں ہی اردو زبان کو ریاست کے ان علاقوں میں جہاں اردو کے لکھنے پڑھنےاور بولنے والوں کی آبادی دس فیصدی ہے وہاں اردو کو دوسری سرکاری درجہ قانونی طور پر دیا ہے۔اور بہت سارے کالجوں اوراسنسول کی نذرل ینیورسیٹی میں ماسٹر ڈگری اردو کورسیز کا قیام عمل میں لایا اور بہت سارے ہائ اسکولوں کی اپ گریڈیشن بھی کی گئ ہے اور افی الحال ڈبلیو بی سی ایس میں اردو پیپرس کے لئے جو بے چینیاں اردو بستیوں میں تھیں ارباب اردواکاڈمی نے اس مسئلے کو وزیر اعلی تک پہنچایا اور الحمداللہ اس میں کامیابی ملی اور فوری طور پو محسن اردو ممتابنرجی نے احساس کرتی ہوئیں ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ ہی اعلان کیا کہ ڈبلیو بی سی ایس میں اردو پیپرس رہیں گے۔اس اعلان کا اہل اردو نے زبردست استقبال کیا ۔


. حاضرین میں سابق ممبر میئران کانسل الحاج محمد شکیل احمد،ماسٹر و صحافی امتاز احمد انصاری،معروف تاجر اور اردو نواز شخصیت الحاج حسرت نواز، معروف سماجی کارکن محمد ساجد انصاری،اردو فاونڈیشن کے ماسٹر صغیر عالم قادری،قاضی نذرل یونیورسٹی کے کوآرڈینیٹر و رانی گنج گرلس کالج کے لکچرار ڈاکٹر فاروق اعظم،ڈاکٹر شگوفہ تمنا،سماجی کارکن محمد عبیداللہ،ایڈوکیٹ مجمد دانش،شاعر خورشید ادیب، سماجی کارکن محمد صلاح الدین،اردو اکاڈمی کے زیر تحت چلنے والا ٹیوشن سنٹر سے منسلک فرید احمد انصاری،الحبیب این جی او کے شکیل احمدانصاری اور محمد امان اللہ،خون عطیہ تحریک کے آسنسول محکمہ کے علمبردار محمد بلال خان،ریسرچ اسکالر انجم پروین،اخبارمشرق کے آسنسول دفتر کے بیریوانچارج و سینئراردو صحافی ریاض اتکلی اور الکٹرونک نیوز چینل کے صحافی محمد خورشید عالم نے اس میٹنگ کے دوران کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اوراپنی قیمتی رائے سے نوازا۔
اس میٹنگ کے دوران حاضرین مجلس سے گزارش کی گئ کہ آئیندہ کل یوم جمہوریہ پر مغربی بنگال اردو اکیڈمی کی آسنسول شاخ میں پرچم کشائ کی تقریب منعقد ہو گی اس موقع پر آپ کی شرکت نہایت ہی ضروری ہے تاکہ مہمان یہ تاثر لےکر رخصت ہوں کہ ہم سب متحرک اور متحد ہیں ۔آخیر میں کہکشاں ریاض اور شکیل انور نے تمام حاضرین کو اردو کے لئےاپنا وقت دینے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئےاس امید کا اظہہار کیا کہ جب بھی اردو اکیڈمی آپ حضرات کو دعوت دےآپ تمامی حضرات تشریف لائیں گے۔اس کے بعد الحاج حسرت نواز نے نو منتخب ممبر شکیل انور اور کہکشاں ریاض کو گلہاے عقیدت سے نوازا۔ میٹنگ کے اختتام پر تمام حاضرین مجلس نے اردواکیڈمی کی عظم لائبریری کا دورہ کیا اور اسے دیکھ کر اپنی بےحد خوشیوں کا اظہار کرتے ہوئے مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے وائس چیرمین و ممبر راجیہ سبھا جناب ندیم الحق اوراکیڈمی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہل اردو کے لئے اکیڈمی کی عمارت اور اس میں عظیم لائبریری کا قیام ایک انمول تحفہ ہے اس کی حفاظت کرنا اور ہمیشہ فعال رکھنا ہم سبھوں کی بڑی ذمہداری ہے اور ہم سب وعدہ کرتے ہیں کہ اکیڈمی جب بھی پکارے گی ہم سب اردو کے نام پر حاضر رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version