Asansol

انڈیا اتحاد امیدوار جہاں آرا خان نے بھی داخل کیا کاغذات


آسنسول: آسنسول پارلیمانی سیٹ کےلئے انڈیا اتحاد کی امیدوار جہاں آراخان نےآج آسنسول میں ڈی ایم آفس میں جاکر اپنی نامزدگی کے کاغذات داخ کردیئے۔آج کاغذات داخل کرنے سے قبل انڈیا اتحاد کی امیدوار جہاں آرا خان نےایک بڑا جلوس لے کر ڈی ایم آفس پہنچیں۔انکے اس جلوس میں کانگریس اور سی پی آئ ایم کے لیڈران اور کارکنوں کی تعداد بڑی دیکھی گئ۔
کاغذات داخل کرنے کے بعد جہاں آرا خان نے میڈیا سے بات کرتی ہوئیں کہا کہ بی جے پی اور ترنمول کانگریس میں کوئ بڑا فرق نہیں ہے انہوں نے الزام لگایا کہ ایک دیش کو لوٹ رہی ہے تو دوسری اس  صوبے کو لوٹ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹکٹ کے اعلان کے بعد ہی سے انہوں نے انتخابی پرچار شروع کردی ہے اور جہا ں جہاں وہ پہنچیں وہاں کے لوگوں کا موڈ دیکھ کر اندازہ ہو رہاہےکہ اس بار اس حلقہ میں انڈیا اتحاد کا پرچم لہرائےگا۔انہوں نے اس وقت  عوام سے اپیل کی وہ ترنمول اور بی جے پی پارٹی کی دونوں کی لوٹ پالیسیوں کے خلاف انڈیا اتحاد کی امیدوار کو ووٹ دیں تاکہ ملک اور اس بنگال کو بچایا جا سکے۔اس موقع پر پارتھو مکھرجی، گورنگو چٹرجی، ہرجیت سنگھ، پرسن جیت پوئٹنڈی، شاہ عالم خان, چنڈی چٹرجی رونودتو سمیت بہت سارے لیڈران اور کانگریس و بایاں محاذ کے کارکنان موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version