Asansol

اےآئ ایم آئ ایم AIMIMلیڈر دانش عزیز گرفتار



لڑکی کو شادی کاجھانسا دیکر جسمانی تعلقات قائم کرنے کے الزام پر



آسنسول: شادی کا وعدہ کرکے مکر نےاور ناجائزجسمانی تعلقات قائم کرنے کے ایک سنگین الزام کی بنیاد پر آسنسول نارتھ پولس نے  آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے بردوان ضلع کے مشہور ومعروف لیڈر دانش عزیز کو گرفتار کر کے آج آسنسول کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں ملزم کو عدالت نے ملزم کو چار دنوں کی ریمانڈ پر پولس حراست میں دیا۔ دانش کے خلاف جھارکھنڈ کے دھنباد کی ایک مسلم لڑکی نے اس پر جسمانی استحصال کرنے کا ایک معاملہ آسنسول نارتھ تھانہ میں داخل کیا تھا۔اس الزام کی بنیاد پرپولس نے دانش کو گرفتار کیا ہے۔پولس اس سلسلے میں دانش سمیت اسکے والد اور دیگر دو رشتہداروں کو تلاش کررہی ہے۔پولس کی اس سلسلے میں تحقیقات شروع ہو چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version