Asansol

چیناکوڑی قتل واردات میں دو گرفتار۔ملزمان پولس ریمانڈ میں


آسنسول: کلٹی تھانہ کےتحت چیناکوڑی میں چند دن قبل اوماشنکر چوہان کو اپنے ہی دفتر میں کسی نقاب پوش نے گولی چلا کر ہلاک کیا تھا۔آج  پولس نے اسکے ہی ایجنٹ بسواناتھ رجک اور دیپ باوری کو اس قتل کی واردات میں گرفتار کیا ہے۔آج دوناں ملزموں آسنسول عدالت میں پیش کیا گیس جہاں عدالت نے دونوں ملزموں پولس ریمانڈ میں دیا ہے۔
  بتایا جاتاہے کہ شیوناتھ  اوماشنکر کی فنانس کمپنی کا ایجنٹ تھاجو قرض کی رقم کی وصولی کیا کرتا تھا۔مگرالزام یہ ہےکہ وصول شدہ رقموں میں سے زیادہ رقم اوماشنکر چوہان کے دفتر میں جمع نہیں کرتا تھااس کے بعدبسواناتھ رجک نے اوماشنکر کو مبینہ طور سے راستہ سے ہٹانے کا مبصوبہ بنایا۔اس کے اوپر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے اپنے منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے دیپ کو سپاری دی اس کے بعد ہی گزشتہ 15 اپریل کو چیناکوڑی علاقہ میں مائکروفنانس کمپنی کے مالک اوماشنکر چوہان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔اس واردات میں نعمت پور پولس پھاںڑی کی پولس نے دونوں افراد کو آج کورٹ میں پیش کرکے ریمانڈ پر لے لیا ہے۔تاکہ اس پراسرار قتل کی واردات کی گتھی کو سلجھانے میں پولس کو کامیابی مل سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version